ETV Bharat / state

Police Rescues Norwegian Tourist اسکینگ کے دوران جنگل میں پھنسے سیاح کو بچا لیا گیا

جموں و کشمیر پولیس نے گلمرگ میں اسکینگ کے دوران کھرنالہ کے جنگلات میں پھنس جانے والے ناروے کے سیاح کو بچالیا۔ Norwegian Tourist Rescued from Skiing Slopes

گُم ہونے والے سیاح بازیاب
گُم ہونے والے سیاح بازیاب
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 9:16 AM IST

گلمرگ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گلمرگ کی حسین وادیوں میں ملک و بیرون ممالک کے سیاح سیرو تفریح کے لیے آرہے ہیں اور گلمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت کشمیر کے اسپورٹس کھلاڑی بھی گلمرگ کی برفیلی وادیوں میں اسکینگ (skiing )کرتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز اسکینگ کے دوران ناروے کا ایک سیاح کھرنالہ کے جنگلات میں اسکینگ کرتے ہوئے پھنس گیا تھا، جسے ہفتے کے روز مقامی پولیس نے بحفاظت باہر نکالا۔ سیاح گلمرگ میں اسکینگ کے دوران اپنا ٹریک کھو دیا تھا جس کے سبب وہ ڈرنگ میں پھنس گیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہمیں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک غیر ملکی سیاح اسکینگ کے دوران اپنا ٹریک بھول گیا اور وہ اب تک واپس نہیں آیا ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور محکمہ سیاحت کے اہلکاروں پر مشتمل دو ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جو گمشدہ سیاح کو تلاش کرنے کے لیے مختلف سمتوں میں چلی گئیں۔ یہ ٹیمیں آخر کار جنگل کے علاقے میں پہنچ گئیں جہاں سے غیر ملکی کو بچایا گیا اور اسے بحفاظت گلمرگ لایا گیا۔ بتادیں کہ غیر ملکی سیاح، ناروے (Norway) کے اویونڈ آموٹ (Oeyvind Aamot)، جو صبح ہی گلمرگ پہنچا تھا اور وہ اسکینگ کے لیے گیا تھا اسی دوران وہ اپنا ٹریک بھول گیا اور جنگلات میں پھنس گیا۔ ناروے کے سیاح نے بروقت مدد کے لیے بارہمولہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں بارہمولہ کے ایس ایس پی امود اشوک ناگپورے نے ریسکیو ٹیموں کی تعریف کی ہے اور ٹیم کے ارکان کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

Skiing Course for Girls گلمرگ میں لڑکیوں کے لیے اسنو اسکینگ کورس شروع

Snow Skiing Game in Gulmarg: گلمرگ میں سنو اسکینگ کھیل کا اہتمام

اسکینگ کے بادشاہ کیپٹن امت کپور سے خاص بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.