ETV Bharat / state

Drug Smugglers House Attached بارہمولہ میں منشیات فروش کا دو منزلہ مکان منسلک

بارہمولہ پولیس نے منشیات فروش غلام رسول شیخ ولد عبدالعزیز شیخ ساکن نامبلہ اوڑی کے دو منزلہ مکان کو منسلک کیا ہے، اس کے علاوہ پولیس نے منشیات فروش سے 69.20 لاکھ روپیے نقدی ضبط کیے ہیں۔

police-attach-house-rs-69-lakh-from-drug-smugglers-in-baramulla
بارہمولہ میں منشیات فروش کا دو منزلہ مکان منسلک
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 5:47 PM IST

بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کے دو منزلہ مکان کو منسلک کر دیا ہے اور زائد از 69 لاکھ روپیے نقدی ضبط کیے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تمام قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد ایک منشیات فروش کے دو منزلہ مکان جس کی قیمت 21.97 لاکھ روپیے ہے، کو منسلک کر دیا ہے اور اس کے علاوہ 69.20 لاکھ روپیے نقدی ضبط کیے ہیں۔بیان میں اس منشیات فروش کی شناخت غلام رسول شیخ ولد عبدالعزیز شیخ ساکن نمبلہ اوڑی کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'تحقیقات سے ثابت ہوا کہ منشیات فروشوں نے یہ منقولہ/ غیر منقولہ جائیداد غیر قانونی ٹریفکنگ کی وساطت سے کھڑا کی تھی'۔

مزید پڑھیں: Drug peddlers’ properties attached: منشیات فروشوں کے خلاف جموں و پولیس کا کریک ڈاؤن

بیان میں کہا گیا کہ قبل ازیں بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کی 68.65 لاکھ روپیوں کی جائیدادیں جن میں دو مکان، 3 گاڑیاں اور نقدی رقم شامل ہیں، منسلک کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ضلع کے کریری، پٹن اور کمل کوٹ علاقوں میں انجام دی گئی ہیں۔ دریں اثنا لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی منشیات کی بدعت کے خلاف جاری جنگ کی سراہنا کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.