ETV Bharat / state

Photo Journalist Arrested بارہمولہ میں فوٹو جرنلسٹ منشیات کے ساتھ گرفتار

بارہمولہ کے دلنہ پولیس نے کل ایک فوٹو جرنلسٹ عنایت قیوم کو منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 18, 2023, 10:47 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دلنہ پولیس نے کل ایک فوٹو جرنلسٹ عنایت قیوم کو منشیات سمیت کانسپورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس نے عنایت قیوم کی تحویل سے 12 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کرنے کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ڈی پی او سجاد بخاری بارہمولہ کی زیر نگرانی میں پولیس پوسٹ دلنہ رعیس احمد کی مدد سے ناکہ چیکنگ کے دوران فوٹو جرنلسٹ عنایت قیوم بیدار خواجہ باغ بارہمولہ کو گرفتار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بارہمولہ سے دلنا کی طرف موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر JK05J-2513 پر آرہا تھا اور ناکہ پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقعے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔
اس کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 12 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسے مادہ برآمد ہوا اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ موٹر سائیکل بھی موقعے پر قبضے میں لے لی گئی۔ اس ضمن میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔ علاقے کے عام لوگوں نے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں منشیات فروش سرپنچ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.