ETV Bharat / state

Dilapidated Sopore Road: سوپور میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 8, 2022, 12:14 PM IST

سوپور کے تارزہ امبر پورہ علاقے کی سڑک خستہ حال ہے۔ مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی سڑک کی مرمت جلد از جلد کریں۔ Dilapidated Road in Sopore

سوپور میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے صرف دو کلومیٹر دور تارزہ امبر پورہ علاقے میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ 'پچھلے دس سالوں سے سڑک کافی خراب ہے جس کی وجہ سے ان کو آنے جانے میں کافی دشواروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے سرکار اور محکمۂ آر اینڈ بی کے حلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ محکمہ نے اس سڑک کو پختہ بنانے کا کام شروع نہیں کیا۔ People are Upset the dilapidated condition of Sopore road

مقامی لوگوں نے کہا کہ 'وہ محکمۂ آر اینڈ بی کے دفتر کافی بار گئے لیکن وہاں کسی نے ان کی نہیں سنی اور وہ ہمیشہ واپس خالی ہاتھ آئے۔ لوگوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی لاگت پر سڑک کو پختہ کیا اور چلنے کے قابل بنایا اور محکمۂ آر اینڈ بی ٹس سے مس نہیں ہوا، ہمارے ساتھ کافی ناانصافی ہو رہی ہے اور کوئی بھی ہمارا سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے ایل جی گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی سڑک پر جلد از جلد کام شروع کریں تاکہ ان کو اور زیادہ مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔'

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے آر اینڈ بی کے ایک افسر سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ 'ہم اس سڑک پر جلد ہی کام شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے اس سڑک کا ڈی پی آر بنایا ہے اور جلد ہی اس سڑک کو پختہ بنایا جائے گا۔' R&B officer on Sopore Road

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.