ETV Bharat / state

بارہمولہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

بارہمولہ کے چھرمار پورہ میں این آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ NIA raids at places in Baramulla

بارہمولہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے
NIA raids at places in Baramulla
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 12:33 PM IST

بارہمولہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چھرمار پورہ کانل باغ علاقے میں آج علی الصباح قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کو عمل میں لایا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ بارہمولہ کے کانل باغ میں اس کارروائی کو شروع کیا گیا اور اس دوران این آئی اے کے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ پیراملٹری فورسز بھی تلاشی کارروائی میں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

اس ضمن میں اگر اب تک کی بات کریں تو کسی بھی گرفتاری کو عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔ جب کہ خبروں کے مطابق چند دستاویزات اور موبائل کو ضبط کیا گیا ہے اور علاقہ میں لگاتار تلاشی کارروائی کی جاری ہے۔ واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر اس قسم کی کارروائی کو لگاتار انجام دیا جا رہا ہے اور اس میں جو عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سختی سے کارروائی کی جارہی ہے۔

قبل ازیں کی خبر کے مطابق این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف عہدیداروں کے ساتھ آج صبح وادیٔ کشمیر کے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایک اہلکار نے کہا کہ یہ چھاپے ایک ملیٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ مار کارروائیاں جاری تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.