ETV Bharat / state

بی جے پی خاتون رہنما کے گھر پر این ائی اے کا چھاپہ - جممو وکشمیر پولیس

حلیمہ بیگم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ برس ان کے گھر پر طارق احمد میر نامی ایک شخص رہتا تھا جس کا تعلق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے تھا اور یہ چھاپہ اسی سلسلہ میں تھا۔

بی جے پی خاتون رہنما کے گھر پر این ائی اے کا چھاپہ

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 4:33 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آی اے) نے آج صبح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا۔

بی جے پی خاتون رہنما کے گھر پر این ائی اے کا چھاپہ

اس دوران این ای اے نے بارہمولہ خواجہ باغ میں بھی بھارتی جنتا پارٹی کی خاتون شاخ کی ریاستی نائب صدر حلیمہ بیگم کے گھر پر چھاپہ مارا۔
حلیمہ بیگم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس انکے گھر پر طارق احمد میر نامی ایک شخص رہتا تھا جس کا تعلق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے ہے اور یہ شخص بی جے پی سے بھی وابستہ تھا۔ مذکورہ شخص کو کچھ ماہ قبل این آئی اے نے معطل شدہ جممو وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے ماملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
این آئی اے نے آج اسی حوالے سے طارق احمد میر کے کچھ دستاویزات ضبط کئے۔
این آئی اے کی دو ٹیموں نے بارہمولہ ضلع کے پٹن، پلہالن اور کانسپورہ علاقوں میں چھاپہ مارا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے صبح غلام رسول وازہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران این آئی اے نے کانسپورہ کے رہنے والے شاہین احمد لون کے بھی گھر پر بھی چھاپہ مارا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ چھاپہ عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کرنے کے معاملے سے جڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری نگر اور بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے
واضح رہے کہ آج بارہمولہ کے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی این آئی اے نے پیر باغ کے تفاضل احمد نامی شخص کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور کئی اہم دستاویزات ضبط کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.