ETV Bharat / state

Kiwi Fruit Grown in Kashmir: ایپل ٹاؤن سوپور میں کیوی کی کامیاب کاشت

ایپل ٹائون کے نام سے مشہور شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں کیوی کی کامیاب کاشت کرنے والے کسان کے ساتھ خصوصی گفتگو۔

ایپل ٹاؤن سوپور میں کیوی کی کامیاب کاشت
ایپل ٹاؤن سوپور میں کیوی کی کامیاب کاشت
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 4:54 PM IST

بارہمولہ: وادی کشمیر میں زیادہ تر سیب کی کاشت کی جاتی ہے تاہم حکومتی سطح پر کئی دیگر میوہ جات کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے وہیں کسان از خود تجرباتی طور نئی اقسام کے میوہ جات کی کاشت کرکے نہ صرف اپنے اور اہل و عیال کے لئے نان شبینہ کا بندوبست کر رہے ہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ Kiwi in Kashmir

ایپل ٹاؤن سوپور میں کیوی کی کامیاب کاشت

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ، جو ایپل ٹائون کے نام سے مشہور ہےApple Town Sopore، سے تعلق رکھنے والے کاشتکار بشیر احمد وار نے اپنے باغات میں چند سل قبل کیوی کی کاشت کا تجربہ کیا جو انکے مطابق کافی کامیاب رہا۔ ای ٹی وی بھات کے ساتھ بات کرتے ہوئے بشیر احمد نے کہا کہ انہوں نے شِملہ میں کیوی کی کاشت کے کامیاب تجربے سے متاثر ہوکر سوپور میں کیوی کی کاشت کی جو کامیاب رہی۔ Kiwi Fruit in Apple Town Sopore

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران بشیر احمد نے بتایا ’’قریب چار قبل میں نے ہماچل پردیش کے کسانوں کو کیوی کی کاشت کرتے ہوئے دیکھا جس سے میرے اندر بھی اس کا شوق پیدا ہوا۔‘‘ بشیر احمد کے مطابق محکمہ ذراعت اور محکمہ باغبانی کے ماہرین سے مشورہ کے بعد انہوں نے کیوی کی کاشت شروع کی اور انکے مطابق آج وہ اس فصل سے اچھی خاصی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Vegetable Farmer of Shopian: سبزیوں کی کاشت کرنے والا شوپیاں کا کامیاب کاشتکار

بشیر احمد نے بتایا کہ اب وہ کیوی کی دیگر ذیلی اقسام کی بھی کاشت شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیب اور ناشپاتی کے ساتھ ساتھ کیوی کی کاشت بھی کسانوں کے لیے نفع بخش ثابت ہو سکتی ہے۔ بشیر احمد کیوی کی زراعت کو فروغ دینے کے لئے متعلقہ حکام سے اس حوالہ سے آگاہی کیمپس کے انعقاد کی اپیل کی وہیں کسانوں کو بھی کیوی کی کاشت کرکے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.