بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کشمیر ویمنز کرکٹ پریمئر لیگ Kashmir womens Premier league کے فائنل میچ اننت ناگ کی ٹیم نے بارہمولہ کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب تین سال کے وقفے کے بعد منعقد کی گئی ویمنز کرکٹ پریمئر لیگ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔Kashmir Womens Cricket Premier League
ویمنز کرکٹ لیگ کا انعقاد فوج کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ تین سال بعد ایک بار پھر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خواتین کرکٹ کھلاڑیوں نے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی خواتین کے لیے مخصوص ٹورنامنٹس منعقد کرنے کی اپیل کی۔ اس سے قبل سنہ 2018 میں فوج نے خواتین کے لئے اس کرکٹ لیگ کا آغاز کیا تھا تاہم کووڈ اور اس سے قبل دفعہ 370کی تنسیخ کے پیش نظر عائد بندشوں کے سبب تین سال تک پریمئر لیگ کا انعقاد نہیں کیا جا سکا۔Baramulla Womens premier League
ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے شمولیت کی اور کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے لیا۔ ایک فوجی افسر نے بتایا کہ ’’آج ہم نے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو تین برسوں کے بعد شروع کیا اور اس ہم چاہتے ہے کہ لڑکیاں بھی آگے بڑھ سکیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ اسی کے پیش نظر اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘Kashmir Womens premier League organized in baramulla
مزید پڑھیں: JK Women Cricket Team: کرکٹ کی جانب لڑکیوں کا بڑھتا رجحان
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں نے بھی خودشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو خوش آئند قرار دیا۔