ETV Bharat / state

بارہمولہ میں کسان میلے کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:21 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ باغبانی کے اشتراک سے فروٹ منڈی کانسپورہ میں کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔

بارہمولہ میں کسان میلے کا انعقاد
بارہمولہ میں کسان میلے کا انعقاد

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس میلے کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار کے علاوہ متعدد افسران نے اس میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے انتطامیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

بارہمولہ میں کسان میلے کا انعقاد

اس میلے میں کاشتکاروں کو مختلف اسکیمز سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ وہیں کاشتکاروں نے بھی انتظامیہ کی اس اقدام کی ستائش کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز بٹ اور ڈی سی بارہمولہ بھوپندر کمار نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ ایک روزہ کسان میلہ میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ماہرین نے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے طریقے سکھائے۔

میلے میں جہاں کسانوں و کاشتکاروں کو مختلف زرعی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ وہیں زرعی پیداوار اور دیگر شعبوں میں پیدا کئے گئے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے کاشتکاروں کو ضروری مشوروں سے نوازا گیا۔

میلے میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹال قائم کیے گیے تھے۔ منوج سنہا نے اسٹالز کا معائنہ کر کے ضروری جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر کاشتکاری میں جدید مشینری کے استعمال پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.