جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا کی قیادت میں بی جے پی رہنما 4 روزہ دورے پر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی پہنچے۔
مقامی لوگ اور پارٹی کے کارکنان BJP Party Workers نے ان کا استقبال کیا۔ رائنا کے ساتھ بی جے پی کے رہنما مشتاق احمد نوشہری اور انتظامیہ Management کے افسران بھی موجود تھے۔
بی جے پی صدر جموں کشمیر رویندر رینا اوڑی اور بونيار کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔ رائنا نے 'من کی بات' پروگرام کی سماعت کی۔اس موقع پر رائنا نے کہا بہت جلد 'میں اوڑی سے پونچھ ٹنل نکالنے کے لیے مرکز سے بات کرنے کی کوشش کروں گا۔'
رویندر نے مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سرحدی تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بعد میں مختلف وفود، سیاسی رہنماؤں، سماجی کارکنان اور اوڑی کے شہریوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے جس میں ہسپتال کے لیے مناسب عملہ، 24 گھنٹے ماہر امراض چشم کی ضرورت، سڑکوں کی مرمت، ملازمین کے لیے رہائش، بجلی کی بہتر فراہمی شامل ہیں۔
رائنا نے لوگوں کے مسائل اور مطالبات سننے کے بعد متعلقہ حکام کے ساتھ غور و خوض کے بعد مناسب کارروائی اور ان کے ازالے کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی ترقیاتی ڈھانچہ تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام سہولیات کی بحالی، امدادی اقدامات میں تیزی لانے کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مزید جوش کے ساتھ کام کریں۔
رویندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بہت جلد الیکشن ہونے والا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ وادی کشمیر سے بھی بی جے پی اچھی سیٹیں جیتے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ اوڑی سے پونچھ تک ٹنل بنائیں اس میں کچھ مسئلے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی طریقہ آنے والے سالوں میں ہم نکالیں گے۔ میں اس علاقے کادورہ کر رہا ہوں یہاں جتنے بھی مسائل ہیں وہ میں دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اٹل بہاری واجپائی نے اعلان کیا تھا کہ وادی کشمیر میں ہم ریل چلائیں گے یہاں کی جتنی بھی سیاسی پارٹیاں تھی انہوں نے ہمارا مذاق اڑایا اور یہی ریل ہم کوشش کریں گے کہ کپوارہ تک پہنچائیں۔'