سرینگر: فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز اوڑی میں ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر میں ایل او سی پر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکiورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔
-
#ChinarCorps Cdr visited forward area in Uri Sector #Baramulla to review the Anti-Infiltration & CT Grid along the #LoC.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The Corps Cdr commended troops for maintaining the highest standards of combat readiness and operational preparedness and complimented them for successful… pic.twitter.com/jZTSly66s5
">#ChinarCorps Cdr visited forward area in Uri Sector #Baramulla to review the Anti-Infiltration & CT Grid along the #LoC.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 17, 2023
The Corps Cdr commended troops for maintaining the highest standards of combat readiness and operational preparedness and complimented them for successful… pic.twitter.com/jZTSly66s5#ChinarCorps Cdr visited forward area in Uri Sector #Baramulla to review the Anti-Infiltration & CT Grid along the #LoC.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) September 17, 2023
The Corps Cdr commended troops for maintaining the highest standards of combat readiness and operational preparedness and complimented them for successful… pic.twitter.com/jZTSly66s5
ان کا کہنا تھا کہ موصوف آرمی کمانڈر نے لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی فورسز کے کنٹرول اور تیاریوں کی سراہنا کی۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران کور کمانڈرنے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں:
- پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر گھسنے میں مدد کرتی ہیں ، فوج
- لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا گڈول کوکرناگ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
کور کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پندرہویں کور کمانڈر نے فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔ بتادیں کہ اوڑی میں ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز نے دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے 3 دراندازوں کو تصادم آرائی کے دوران مار گرانے کا دعویٰ کیا ۔فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کی خاطر ان کی بھر پور مدد فراہم کر رہے ہیں۔
(یو این آئی)