ETV Bharat / state

Fresh snowfall in Kashmir وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کشمیر میں بعد سہ پہر موسم نے کروٹ بدل لی، جس کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں علاقوں بالخصوص سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔

Fresh snowfall in Upper areas of  Kashmir, rains in the plains
وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 9:18 PM IST

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر: وادی میں طویل خشک سالی کے بیچ پیر کی شام کو پہاڑی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کی شام پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برف و باراں سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔وادی کشمیر میں بعد سہ پہر موسم نے کروٹ بدل لی، جس کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں علاقوں بالخصوص سیاحتی مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق زوجیلا پر تین انچ برف ریکارڈ ہوئی، جبکہ سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام کے اوپری پہاڑیوں پر بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔ماہر موسمیات فیضان عارف نے بتایا کہ مغربی ہوائیں وادی کشمیر کی پہاڑیوں سے ٹکرانے کے ساتھ ہی سہ پہر کے بعد موسم تبدیل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گلمرگ کے افروٹ، سونہ مرگ ، زوجیلا، سم تھن ٹاپ ، سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سادھنا ٹاپ پر پیر کی سہ پہر سے ہی برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ان کے مطابق کئی گھنٹوں تک ہی میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف و باراں جاری رہے گی اور اس کے بعد موسم میں بہتری واقع آنا شروع ہو جائے گی۔ماہر موسمیات نے بتایا کہ 14 اکتوبر سے موسم کا مزاج پھر بدلے گا جس دوران پہاڑی علاقوں میں برف و باراں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: Weather Update Kashmir کشمیر میں 10 اکتوبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیش گوئی

یاد رہے کہ وادی کشمیر کے دیہی علاقوں میں فصل کٹائی، درختوں سے میوہ اتارنے اور پیک کرنے کا سیزن عروج پر ہے۔ مختصر بارش کی پیشگوئی سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کسانوں کا ماننا ہے کہ اگست اور ستمبر کے مہینے میں بارش نا کے برابر ہوئی اور سال کے اس وقت بارش سے پھل، جو کہ درختوں پر پک چکے ہیں، کا رنگ نکھر آئے جس سے کسانوں کو پیداوار کی بہتر قیمت حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.