ETV Bharat / state

Free medical camp بارہمولہ کے مضافتی علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ - جموں و کشمیر خبر

بارہمولہ کے مضافاتی علاقہ قلن تارہ کے باشندوں نے بتایا کہ آج ہمارے گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہمیں نے مفت دوائی بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹر بہت اچھے ہیں۔

طبی کیمپ منعقد
طبی کیمپ منعقد
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 4:40 PM IST

طبی کیمپ منعقد

سوپور: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مضافاتی علاقہ قلن تارہ میں آج سی آر پی ایف کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس طبی کیمپ میں بارہمولہ قلن تارہ اور اس کے مختلف علاقہ جات سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کی اور مفت میں اپنا علاج کرا کر دوائیں بھی لیں۔ دراصل سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں لگاتار میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ آج ہمارے گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے اور ہمیں نے مفت ادویہ بھی دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹر بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے ہمارا میڈیکل چیک اپ کیا اور ہم مستقبل میں بھی امید کرتے ہے کہ ہمارے اس غریب علاقے میں اس قسم کا طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔
اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج ہم نے بارہمولہ کے اس دور دراز علاقہ قلن تارہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کیمپ میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتیں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھا سکیں، اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ماہ رمضان المبارک چل رہا ہے اور ہم نے اس میں بھی لوگوں کے لے مفت میڈیکل کیمپ کیا اور ہماری کوشش ہے کہ ریادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ کا فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں: Crpf Organises Medical Camp لارنو اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.