ETV Bharat / state

خشک سالی کا شاخسانہ: شہرہ آفاق گلمرگ ریگستان میں تبدیل - برفباری کشمیر

Dry Weather Kashmir وادی میں خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کی وجہ سے متعدد سیاحوں نے بکنگ منسوخ کی ہے، جس وجہ سے سیاحتی سیزن پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Etv Bharatdry-weather-turns-gulmarg-into-desert-during-winter
خشک سالی کا شاخسانہ:شہرہ آفاق گلمرگ ریگستان میں تبدیل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 7:59 PM IST

بارہمولہ: خشک سالی کے باعث سیاحتی مقام گلمرگ ریگستان میں تبدیل ہو کررہ گیا ہے اور وہاں آنے والے سیاح مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ متعدد غیر مقامی سیاحوں نے بکنگ منسوخ کی جس وجہ سے وادی کے سیاحتی سیزن پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں خشک موسم نے ایسی صورتحال پیدا کی ہے کہ ہر طرف ویرانی دیکھائی دے رہی ہے۔ممبئی کی ایک خاتون سیاح ریشما نے بتایا کہ گلمرگ میں برف و باراں دیکھنے کے لئے آئی لیکن یہاں پر کر مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا نظارہ کھبی نہیں دیکھا، گلمرگ کی پہاڑیاں ریگستان کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق برف و باراں نہ ہونے کے باعث مایوسی ہوکر ہی واپس گھر لوٹنا پڑ رہا ہے۔ خاتون سیاح نے بتایا کہ جنوری مہینے میں گلمرگ کے پہاڑ برف سے ڈھکے ہوتے تھے لیکن یہاں آکر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سوکھا پڑ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی میں خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کی وجہ سے متعدد سیاحوں نے بکنگ منسوخ کی ہے جس وجہ سے سیاحتی سیزن پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے نہ صرف یہاں مختلف شعبہ ہائے حیات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ غیر مقامی سیاحوں میں بھی مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسمی صورتحال سے وادی میں جہاں ایگریکلچر اور ہار ٹیکلچر کے شعبوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں وہیں شعبہ سیاحت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال کے دور رس نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'پانی کی قلت سے ایگریکلچر کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور شعبہ ہارٹی کلچر بھی متاثر ہوسکتا ہے خشک موسم سے درختوں پر شگوفے قبل از وقت پھوٹ سکتے ہیں جس سے میوہ کو نقصان ہوسکتا ہے'۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.