ETV Bharat / state

Sehrish Asgar's Deputation Ends سحرش اصغر کی ڈیپوٹیشن ختم، واپس پنجاب کاڈر میں شامل ہونے کا حکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 6:39 PM IST

سنہ 2013 بیچ کی پنجاب کاڈر کی آئی اے ایس افسر سحرش اصغر سنہ 2018 میں جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن پر بھیجی گئی تھی۔ ان کو پہلے مشن ڈائریکٹر لائیولی ہوڈ میں تعینات کیا گیا تھا، بعد میں انہیں سنہ 2018 میں ہی ضلع بڈگام کے ڈی سی کے طور تعینات کیا گیا تھا۔اِس وقت ڈاکٹر سحرش اصغر بارہمولہ کی ضلع ترقیاتی کمشنر ہیں۔

Dr Syed Sehrish Asgar
ڈاکٹر سحرش اصغر

سرینگر: مرکزی سرکار نے سینیئر آئی اے ایس افسر اور اس وقت ضلع بارہمولہ کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سحرش اصغر کی جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن ختم کی ہے۔مرکزی سرکار نے انہیں واپس اپنے پنجاب کاڈر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی سرکار کے محکمہ پرسنل اور ٹریننگ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ سحرش اصغر کو جموں کشمیر سے جلد از جلد واپس بلایا جائے اور پنجاب کاڈر میں تعینات کیا جائے۔محکمہ پرسنل اور ٹریننگ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سحرش اصغر کی جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن 10 جون سنہ 2023 کو ختم ہوئی ہے جبکہ ان کی دو ماہ کی رخصتی یعنی لیو بھی ختم ہو چکی ہے۔

حکمنانے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن کے قوانین اور ضابطوں کے مطابق اگر مرکزی سرکار کی طرف سے ڈیپوٹیشن میں توسیع نہیں دی گئی ہے تو افسر کی ڈیپوٹیشن ختم ہوتی ہے اور ان کو فوراً اپنے کاڈر میں شامل ہونا چاہیے۔محکمے نے کہا کہ ان قوانین کے پیش منظر میں مذکورہ افسر کو جلد سے جلد جموں کشمیر کے "اگمٹ کاڈر"AGMUT Cadre سے واپس بلانا چاہیے۔ واضح رہے کہ رواں برس مئی میں جموں کشمیر انتظامیہ نے مزکری سرکار کو گزارش کی تھی کہ ڈاکٹر سحرش اصغر کی جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع کی جائے، تاہم ابھی تک مرکزی سرکار نے اس ضمن میں کوئی حکمنامہ صادر نہیں کیا تھا۔

سنہ 2013 بیچ کی پنجاب کاڈر کی آئی اے ایس افسر سحرش اصغر سنہ 2018 میں جموں کشمیر میں ڈیپوٹیشن پر بھیجی گئی تھی۔ ان کو پہلے مشن ڈائریکٹر لائیولی ہوڈ میں تعینات کیا گیا تھا، اس کے بعد انہیں سنہ 2018 میں ہی ضلع بڈگام کے ڈی سی کے طور تعینات کیا گیا تھا۔ سنہ 2019 میں ڈاکٹر سحرش اصغر کو محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں بندشوں کے دوران انہوں نے روزانہ میڈیا سے رابطہ قائم رکھا اور ہر روز پریس کانفرنس میں دن کے صورتحال سے میڈیا کو بریفنگ کررہی تھی۔تاہم مئی سنہ 2022 میں انہیں ضلع بارہمولہ میں ڈی سی کے بطور تعینات کیا گیا تھا اور اس وقت وہ اسی ضلع میں تعینات ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختارہ دفعہ 370 اور 25 اے کو منسوخ کر کے جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اکتوبر 2019 میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں تنظیم نو قانون کو عمل میں لایا ۔ اس قانون کے تحت جموں و کشمیر میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔ اس قانون کے تحت مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کیڈر کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ضم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.