ETV Bharat / state

Village Head exam چوکیدار، لمبردار تحریری امتحان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کی شرکت - چوکیدار، لمبردار تحریری امتحان بارہمولہ

بارہمولہ ضلع میں پہلی مرتبہ چوکیدار اور لمبردار پوسٹس کے لیے تحریری امتحان کا اہتمام کیا گیا جس میں گریجویٹ، ماسٹرس اور انجینئرنگ ڈگری یافتہ بے روزگقار نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

چوکیدار، لمبردار تحریری امتحان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کی شرکت

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 6:16 PM IST

چوکیدار، لمبردار تحریری امتحان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کی شرکت

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں پہلی مرتبہ گاوں کے نمائندوں - چوکیدار اور لمبردار - پوسٹس کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تحریری امتحان میں بلا امتیاز عمر مقامی لوگوں نے شرکت کی تاہم اس امتحان میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے بھی شرکت کرکے ان پوسٹس کے لیے تحریری امتحان کے انعقاد کے فیصلہ کی ستائش کی۔

تحریری امتحانات کا انعقاد سوپور کے تحصیل بومئی اور تحصیل ڈانگر پورہ میں کیا گیا جن میں تقریباً 350 امیدواروں نے شرکت کی۔ تحریری امتحان میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں نے خاصی تعداد میں شرکت کی۔ امیدواروں میں کئی گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ حتی کہ انجینئرنگ مکمل کرنے والے نوجوان بھی شامل تھے۔

بونیار، اوڑی، بومئی، ڈانگرپورہ، پٹن کے علاوہ باقی تحاصیل میں بھی نوجوانوں نے لمبردار اور چوکیدار امتحان میں شرکت کی۔ نوجوانوں نے جوش و خروش سے تحریری امتحان میں شرکت کی اور انتظامیہ کی ستائش کی۔ تحریری امتحان میں شامل ایک نوجوان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’پہلی مرتبہ ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ نے یہ فیصلہ صادر کرکے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنے روزگار کا بندوبست کرنے کے علاوہ قوم کی خدمت کا بھی موقع عنایت کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Chowkidars Demand Increase in Monthly Wages: بانڈی پورہ میں چوکیداروں کا احتجاج، اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے لوگوں کی بہتر نمائندگی ہو سکے گی، کیونکہ اکثر و بیشتر چوکیدار یا لمبردار ان پڑھ ہوتے ہیں جو اس پیشہ کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے تھے اور عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔‘‘ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ’’انتظامیہ کے اس اقدام سے رہائشیوں میں کافی خوشی کا ماحول ہے۔‘‘ ادھر، امتحانات کے کے لیے انتظامیہ نے سیکورٹی کا بھی بندوبست کیا تھا اور امتحانات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ بارہمولہ کے مختلف تحاصیل میں منعقد کیے گئے تحریری امتحان میں ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جن میں بیشتر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.