ETV Bharat / state

اوڑی: کمسن بچے کی لاش چار دن بعد جہلم سے بازیاب - نابالغ لڑکے کی لاش بازیاب

شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے کمسن بچے کی لاش کو چار دن بعد بازیاب کیا گیا۔

اوڑی: کمسن بچے کی لاش چار دن بعد جہلم سے بازیاب

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:11 PM IST

ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی جانب سے چار دن تک جاری رہنے والے ریسکیو اور سرچ آپریشن کے بعد قصبہ اوڑی میں بونیار کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نابالغ لڑکے کی لاش بازیاب کی گئی۔

بدھ کی سہ پہر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں نہاتے ہوئے 12 سالہ شاہد احمد ولد مرحوم نور محمد دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔

مقامی نوجوان نے کمسن بچے کو بچانے کی بے حد کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ بعد ازاں پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ایس ڈی پی او اوڑی نے بتایا کہ ’’ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ایک ٹیم نے بچے کو ڈھونڈنے کے لئے موٹر بوٹوں اور غوطہ خوروں کی مدد لی اور ہفتہ کو چار دن بعد بچے کی لاش ایچ پی سی ڈیم بونیار گیٹ کے قریب ملی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.