بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور کے بومعی میں بلاک دیوس پروگرام منعقد کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر (بارہمولہ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں موجود رہیں۔ ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر تخر شریف، مظفر احمد کے علاوہ بلاک کے اعلی افسران سمیت متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ Block Divas in Sopore
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ 'مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا، اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ مسلسل مختلف علاقوں میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Doda Block Diwas بلاک دیوس کے دوران اراضی پاس بُک تقسیم