ETV Bharat / state

Bee Flora Park in Baramulla: مگس پروری کو فروغ دینے کی غرض سے 'بی فلورا باغ' کا قیام - کشمیر میں مگس پروری کا رجحان

وادی کشمیر میں مگس پروری کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے اور مگس پروری کو فروغ دینے کی غرض سے حکومی سطح پر کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Baramulla Bee Flora Park

مگس پروری کو فروغ دینے کی غرض سے ’بی فلورا باغ‘ کا قیام

author img

By

Published : May 15, 2023, 7:32 PM IST

مگس پروری کو فروغ دینے کی غرض سے ’بی فلورا باغ‘ کا قیام

بارہمولہ (جموں و کشمیر): نیشنل بی بورڈ (National Bee Board) کی جانب سے جموں و کشمیر خاص کر وادی میں مگس پروری کو فروغ دینے کی غرض سے ’’بی فلورا پارکس‘‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس طرح کی پارکس میں مخصوص اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں جس سے، ماہرین کے مطابق، شہد کی مکھیوں کو سال کے بیشتر ایام میں کوالٹی نیکٹر اور پولن دستیاب رہتا ہے، جس سے نہ صرف شہد کا معیار بہتر ہوتا ہے بلکہ پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے نتیجتاً مگس پروروں کی آمدن میں اضافہ ہوتا ہے۔

میڈیا نمائندوں کے کے ساتھ بات کرتے ہوئے آفیشلز نے بتایا کہ حکومتی سطح پر کشمیر کے مختلف اضلاع میں مگس پروروں کو خاص قسم کے پودے فراہم کیے گئے تاکہ وہ اس اسکیم کے ذریعے فائدہ حاصل کرکے اپنے روزگار کو وسعت دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاص قسم کے پودے قریب نو ماہ تک سرسبز رہتے ہیں اور شہد کی مکھیوں کو نیکٹر اور پولن فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس وقت وادی کشمیر میں مگس پروری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور نوجوانوں میں اس حوالہ سے کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کے لئے اور زیادہ روزگار کے وسائل پیدا کیے جائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: فریدہ اختر خواتین کے لیے ایک مثال

انہوں نے مزید کہا کہ ’’گذشتہ برسوں کے دوران ڈی فاریسٹیشن، اربنائزیشن کے سبب جہاں باغات، اور پھولوں کی تعداد کافی گھٹ گئی وہیں اس کا راست اثر مگس پروری پر بھی پڑا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ شہد کی مکھیوں کو نیکٹر اور پولن حاصل کرنے کے لیے لمبی پروازیں اختیار کرنی پڑتی تھی جس سے شہد کی پیداوار میں کافی کمی واقع ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اب ’’فی فلورا پارک‘‘ سے مگس پرور یہ مخصوص پودے حاصل کرکے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیشنل بی بورڈ مستقل میں بھی اس طرح کی مزید اسکیموں کے ساتھ ساتھ ساتھ مگس پروروں کے لیے ورکشاپ، ٹریننگ پروگرامز کا بھی اہتمام کرے گا۔

مزید پڑھیں: World Bee Day : زرعی یونیورسٹی واڈورہ میں ورلڈ بی ڈے پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.