ETV Bharat / state

Woman Injured During Domestic Violence Succumbs: گھریلو تشدد کے دوران زخمی ہوئی خاتون کی موت

author img

By

Published : May 9, 2022, 12:38 PM IST

ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے دوران زخمی خاتون سرینگر کے صورہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ Baramulla Woman injured in domestic violence case, succumbs at SKIMS Soura۔ علاقہ میں کہرام مچا ہوا ہے، متوفیہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Woman injured in domestic violence case, succumbs: گھریلو تشدد کے دوران مبینہ طور زخمی ہوئی خاتون کی موت

شمالی کشمیر North Kashmir کے کریری، بارہمولہ میں مبینہ طور پر سسرال والوں کی مار پیٹ سے شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون اتوار کی شام سری نگر کے صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئی۔ Baramulla Woman injured in domestic violence case, succumbs at SKIMS Soura فوت ہونے والی 28 سالہ خاتون گزشتہ منگل سے سرینگر کے سکمز صورہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بارہمولہ پولیس نے اس ضمن میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی۔

فوت ہوئی خاتون کے میکے والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا: ’’عید کے روز شوہر سمیت سسرال کے دیگر افراد خانہ نے اسکے ساتھ مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں، بعد ازاں اسے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی روز تک آئی سی یو میں موت و حیات کی کشمکش کے بعد بالآخر وہ اتوار کی شام زندگی کی جنگ ہار گئی۔‘‘ Injured Woman succumbs to injuries, SIT formed to probeخاتون کی میت کو میکے لے جایا گیا جہاں دیر رات تک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’دو بچوں کی ماں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔‘‘

فوت ہوئی خاتون کے بھائی نے کہا کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر اور سسرال والے شادی کے بعد سے ہی مسلسل ہراساں کر رہے تھے۔ Baramulla woman succumbs at SKIMS Souraانہوں نے جہیز کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اسکے سسرال والے ہماری بہن سے جہیز کا مطالبہ کرکے اسے تنت طلب کرتے تھے، اسکے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے۔‘‘ فوت ہوئی خاتون کے میکے والوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے علاوے انہیں سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

خاتون کو سسرال والوں کی جانب سے مبینہ طور پر زخمی کیے جانے کے بعد سے ہی اس واقعے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج بھی ہوئے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ Woman injured During Domestic Violence in Baramullaاس ضمن میں ایس پی بارہمولہ نے بتایا کہ کیس کی نسبت متعلقہ قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوت ہوئی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرکے معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’کس نے کہا کہ وہ (ملزمان) آزاد گھوم رہے ہیں؟ اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔ افواہیں نہ پھیلائیں اور لوگوں کو نہ اکسائیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.