ETV Bharat / state

Drug Peddler Booked Under PSA منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت کاروائی، جموں جیل منتقل - منشیات فروش پر پبلی سیفٹی ایکٹ

سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ دنوں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے کئی منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

منشیات فروش پر پی ایس اے عائد، جموں سینٹرل جیل منتقل

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 6:34 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ بونيار، اوڑی کے ایک منشیات فروش کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جیل بھیجے گئے منشیات فروش کے خلاف کئی کیسز درج تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو منشیات سپلائی کررہا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس نے اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد منشیات فروش کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جموں سینٹرل جیل منتقل کر دیا۔ بارہمولہ پولیس نے جیل بھیجے گئے منشیات فروش کی شناخت رفیق احمد خان ولد غلام حسن خان ساکنہ گڈار، بونيار، اوڑی کے طور پر کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرحدی قصبہ اوڑی کے پرن بیلن میں ایک منشیات فروش کو گرفتار ایک کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز ہی ایک کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ بزشتہ دنوں اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں بھی اس طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے علاوہ لاکھوں روپے نقد بھی برآمد کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے مختلف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس حوالہ سے لوگوں پر بھی پولیس کا تعاون دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Uri اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.