ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Uri: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

جموں کشمیر میں منشیات فروشی کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے حکام کی جانب سے منشیات فروشی کی چین کو توڑنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں منشیات فروشوں کے گھروں پر چھاپہ سمیت ناکہ پر تلاشی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ Baramulla Police Arrested Drug Peddler in Uri

ارہمولہ میں  منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

author img

By

Published : May 3, 2023, 2:09 PM IST

ارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقے اوڑی کے نولکھا کراسنگ پر جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق بارہمولہ پولیس نے نولکھا کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا تھا اور ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک ماروتی کار کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس بیان کے مطابق ڈرائیور نے ناکہ پر پولیس کی جانب سے روکے جانے پر رکنے کے بجائے بھاگنے کی کوشش کی تاہم مستعد پولیس اہلکاروں نے اسے دبوچ کر گاڑی سمیت اس کی ذاتی تلاشی بھی لی۔

بارہمولہ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ایک کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ گاڑی کے ڈرائیور - منشیات فروش - کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چرس سمیت منشیات فروشی کے استعمال میں لائی جانے والی گڑی کو بھی سیز کر دیا گیا ہے۔ اوڑی پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت ساجد خان ولد افضل خان ساکن مورہ، اوڑی کے طور پر ظاہر کی ہے۔ منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کر بارہمولہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقامی باشندوں کی جانب سے منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے اور منشیات فروشی کے بڑھتے رجحان کے خلاف کی جا رہی کارروائیوں کی سراہنا کی جا رہی ہے۔ وہیں پولیس نے بھی عوام الناس سے منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کو مکمل تعاون دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ بارہمولہ ضلع خصوصاً سرحدی علاقہ اوڑی میں جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس اور ہیروئن سمیت کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.