ETV Bharat / state

اوڑی: پل نہ ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار - زمینی رابطہ منقطع

اوڑی کے مہورہ علاقے میں پل کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں نے لکڑی کا ایک عارضی پل تعمیر کیا ہے جسے نالہ میں طغیانی کے سبب ہر بار نقصان پہنچتا ہے۔

اوڑی: پل نہ ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 2:21 PM IST

ضلع بارہمولہ میں سرحدی قصبہ اوڑی کے مہورہ علاقے کے لوگوں کو پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پُل کی عدم دستیابی کے سبب عوام خصوصا اسکولی بچوں کو روز مرہ کی زندگی میں کافی دقتین پیش آتی ہیں۔

اوڑی: پل نہ ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار

مہورہ کے دو دیہات کو جوڑنے کے لیے مقامی لوگوں نے لکڑی کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا ہے۔ تاہم بارش کی وجہ سے نالہ میں طغیانی آنے کے سبب لکڑی کے عارضی پُل کو ہر بار نقصان پہنچتا ہے جس سے مہورہ علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام پانچ سال قبل شروع کیا گیا تھا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پل نہ ہونے سے مقامی باشندوں کو مال مویشیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں بھی دقتیں پیش آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں نے انتظامیہ سے کئی بار پل کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی درخواستیں کی تاہم ’’لوگوں کے بینادی مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.