ETV Bharat / state

انتظامیہ عوام کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے: بی جے پی لیڈر - اسمبلی انتخابات

ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلو سپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

انتظامیہ عوام کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے: بی جے پی لیڈر

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:42 PM IST

’’انتظامیہ کے افسران عوام کو بلا وجہ تنگ کر رہے ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلو سوپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے کارکنوں کے ساتھ منعقد کیے گئے ایک اجلاس کے حاشیے پر پارٹی کے ضلع صدر میر مشتاق نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انتظامیہ عوام کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے: بی جے پی لیڈر

بی جے پی کی جانب سے منعقد کیے گئے اجلاس میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے اور آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پارٹی لیڈران نے کارکنان سے زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی واحد ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو لوگوں کے مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے کی نہ صرف کوشش کر رہی ہے بلکہ انہیں حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر ہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بارہمولہ: ڈانگرپورہ، سوپور کا واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’آئے روز عوامی وفود انتظامیہ کی شکایات کرتے رہتے ہیں، عوامی وفود کا اس قدر شکایات کرنا واضح دلیل ہے کہ اعلیٰ افسران عوام کو جان بوجھ کر تنگ کر رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.