ETV Bharat / state

بارہمولہ: بونیار میں اے سی بی کا سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ - قابلِ اعتراض مواد

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بونیار، اوڑی میں ٹرانسپورٹ محکمہ کے ایک ملازم کے گھر پر چھاپہ مارا۔

بارہمولہ: بونیار میں اے سی بی کا سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 6:15 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں اے سی بی نے ٹرانسپورٹ محکمہ کے ساتھ وابستہ ایک ملازم کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے رہائشی مکان کی تلاشی لی۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح ٹرانسپورٹ محکمہ کے ساتھ وابستہ مختار احمد نامی ایک شخص کے رہائشی مکان پر اے سی بی نے چھاپہ مارا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو چھاپہ ماری کے دوران قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: ڈیجیٹل انڈیا کا وہ گاؤں، جہاں موبائل ٹاور نہیں

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے رشوت خوری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے علاوہ حوالہ فنڈنگ اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کی عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہنا کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.