ETV Bharat / state

سوپور: اے ٹی ایم سیکورٹی گارڈز کا احتجاج - مشاہرے میں کمی

احتجاج کر رہے اے ٹی ایم گارڈز (ATM guards) کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے اے ٹی ایم کی نگرانی کے عوض میں انہیں ماہانہ سات ہزار روپے دیے جا رہے تھے، تاہم اچانک ان کی تنخواہ کم کر کے 5 ہزار کر دی گئی ہے۔

سوپور: بینک سیکورٹی گارڈز کا احتجاج
سوپور: بینک سیکورٹی گارڈز کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 5:59 PM IST

ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں جے اینڈ کے بینک کے زونل ہیڈکواٹر کے باہر اے ٹی ایم مشینوں کی نگرانی کر رہے گارڈز نے احتجاج کیا۔

سوپور: بینک سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

سیکورٹی گارڈز نے تنخواہ کم کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ماہانہ اجرت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے احتجاجی گارڈز (ATM guards) نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ وابستہ ہیں اور اے ٹی ایم کی نگرانی کے عوض میں انہیں ماہانہ سات ہزار روپے مل رہے تھے۔ نئے حکمنامے کے مطابق انہیں محض ساڑھے پانچ ہزارو روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سوپور: شگفتہ حسن نے بغیر کوچنگ کے نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے برعکس ان کے مشاہرے میں کمی کی جاری ہے جس کے خلاف وادی کے سبھی اضلاع میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

احتجاج کر رہے اے ٹی ایم گارڈز نے متنبہ کیا کہ اگر فوری طور ان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں مزید شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.