شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور میں ایک نجی آرگنائزیشن اکمو کیر فاؤنڈیشن کی طرف سے منشیات سے بچنے کے حوالے سے ایک بیداری مہم پروگرام کا اہتمام کرکے سب ضلع ہسپتال سوپور سے لیکر ہائر سیکنڈری اسکول سوپور تک طالب علموں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد بھی کیا اور طالب علموں کے ہاتھوں میں بینر تھے جس پر لکھا تھا ''اس منشیات سے خود بھی بچو اور اپنے لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے کو بھی بچائے'' تاکہ آنے والے نسل کو اس بدعت سے محفوظ رکھا جائے گا۔
اس پروگرام میں سوپور کے معزز شہریوں ،ٹریڈرس فیڈریشن، کونسلروں، پولیس کے اعلیٰ افسروں اور طالب علموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
- یہ بھی پڑھیں : Awareness By Food & Drug Organisation: پلوامہ کے پینگلنہ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ آرگنائزیشن کا بیداری پروگرام
انہوں نے اس دوران کہا کہ اس طرح کے بیداری مہم پروگرام ضلع سطح، تحصیل سطح، بلاک سطح کے علاوہ کالجوں، اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں میں شروع کئے جائیں تاکہ ہم اس معاشرے کو اس بدعت سے پوری طرح صاف رکھ سکیں گے۔