بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل پٹن میں فوج کی جانب سے پہلی مرتبہ بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ ایک اہم گفتگو کا اجلاس کرکے اس کوشش کو بڑھاوا دیا گیا ہے کہ قدیم دور کے لوگوں اور جدید دور کے لوگوں کے زندگیوں میں کیا فرق تھا۔ Army organises elders parliament cum interaction programme
پٹن کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقد اجلاس میں بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کرکے آپس میں گفتگو کی۔ مختلف دیہات کے بزرگوں نے 80 کی دہائی کے کشمیر میں رہنے اور اس کے بعد سے کیا تبدیلی آئی ہے کے بارے میں اپنا تجربہ بیان کیا اور بزرگوں نے اپنی حکمت سے موجودہ نسل کو روشناس کیا اور کشمیریت کو اپنی رہنما قوت کے طور پر دیکھنے کا مشورہ دیا۔ اس دوران وہاں پر ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں پولیس، فوج، بزرگوں کے علاوہ نوجوانوں نے کشمیر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Conversation between elders and youth in Baramulla
یہ بھی پڑھیں: Meeting of National Conference in Bandipora: بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس
گفتگو میں مختلف مسائل پر بحث کا مشاہدہ بھی کیا جو آج کل کشمیر میں موجود ہے اور کہا گیا کہ کس طرح ہم معاشرے میں حقیقی کشمیریت، انسانیت ایک بار پھر زندہ کرسکتے ہیں۔ اس دوران پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسروں نے اپنی موجودگی کے ساتھ ساتھ اس پروگرام پر حاضری دی اور اجلاس سے خطاب کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ بزرگوں سے سیکھیں اور زندگی میں صحیح راستے کا انتخاب کریں۔