ETV Bharat / state

Drug Smugglers Booked in Baramulla امسال 54 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج، بارہمولہ پولیس - کشمیر میں منشیات کی لعت

بارہمولہ پولیس نے منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث 54 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی، این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

54-drug-smugglers-booked-under-ndps-psa-by-baramulla-police-during-current-year
امسال 54 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج، بارہمولہ پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 3:49 PM IST

بارہمولہ: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک 54 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے مجاز حکام سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد سال رواں کے دوران اب تک 54 بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ / پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر یونین ٹریٹری کے مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا۔ان کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش اوڑی، پٹن، بارہمولہ، کریری اور ٹنگمرگ علاقوں میں سرگرم تھے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ منشیات فروش کئی مقدموں میں ملوث تھے اور ضلع بارہمولہ میں منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی کسیوں میں ملوث ہونے کے باوجود یہ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات کلے خلاف جاری پائیدار مہم کے زمینی سطح پر انتہائی مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں اور ضلع میں منشیات کی وبا روبہ زوال ہے۔دریں اثنا ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔بیان میں ان منشیات فروشوں کی شناخت روف احمد وانی ولد نذیر احمد ساکن روشن آباد پنجورہ کنزر، بشیر احمد ملا ولد عبدالرزاق ملا ساکن دھوبی ون کنزر اور فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن زس پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ پنجورہ، کنزر، دھوبی ون ، زس پورہ، ٹنگمرگ اور ضلع بارہمولہ کے دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود یہ منشیات فروش اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler’s Property Attached: سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے سوپور میں منشیات فروشی میں ملوث ایک شخص کی غیر منقولہ جائیداد، چھ مرلہ زمین اور رہائشی مکان، کو اٹیچ کر دیا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.