بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے اجر علاقے سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ زاہد احمد ولد مسعود احمد ماگرے کی لاش کو بدھ کی صبح نالہ مدھومتی سے برآمد کر لیا گیا۔ Teenager Drowned in Madhumati River in Bandipora زاہد گزشہ شام سنروانی، گویوارا علاقے میں نالہ مدھومتی میں ڈوب گیا تھا۔ زاہد کے نالہ مدھومتی میں غرقاب ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی ان کے آبائی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اسے بازیاب کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق زاہد کے نالہ مدھومتی میں غرقاب ہونے کا معاملہ بدھ کی صبح ان کی نوٹس میں لائے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کی گئی۔ 15 year old boy Drowned in Bandipora, Body Retrieved انہوں نے کہا ایس ڈی آر ایف، فوج اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ طور لاش کو بازیاب کرنے کی مہم شروع کی۔ بانڈی پورہ پولیس کے مطابق کشن گنگا ہائڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ میں پانی کی سطح کو کم کرنے کے بعد غرقاب ہوئے زاہد کی لاش کو بدھ کی دوپہر بازیاب کر لیا گیا۔
بانڈی پورہ پولیس نے معاملہ درج کرکے اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی وہیں لوازمات کی تکمیل کے بعد میت آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔