ETV Bharat / state

Sumbal Burglary Case: چوری کے الزام میں 4 افراد مسروقہ مال سمیت گرفتار

’’چوری کی شکایت Sumbal Burglary Case موصول ہونے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیچ کی مدد سے ابتدائی لیڈ ملنے کے بعد یکمن پورہ پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔‘‘

Sumbal Burglary Case
چوری کے الزام میں 4افراد مسروقہ مال سمیت گرفتار
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 6:01 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے Sumbal Burglary Case چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مسروقہ مال سمیت چوری کے لیے استعمال میں لائی گئی گاڑی اور دیگر اوزار ضبط کر لیے ہیں۔

چوری کے الزام میں 4افراد مسروقہ مال سمیت گرفتار

ایس ڈی پی او سمبل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی تحویل سے چرایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سمبل پولیس تھانہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندر موہن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اجس پولیس پوسٹ میں کئی روز قبل سونے کا کاروبار کرنے والے ایک شخص محمد اشرف نے تحریری طور شکایت درج کرائی تھی کہ انکی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اُس وقت چرا لیا گیا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوری کی شکایت موصول ہونے کے فوری بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیچ کی مدد سے ابتدائی لیڈ ملنے کے بعد یکمن پورہ پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

ایس ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مال مسروقہ کی نشاندہی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے اور ایک اور ملزم، جو ابھی فرار ہے، کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.