بانڈی پورہ: پورے ملک میں صوفیت کشمیر سے ہی پھیلی ہے اور کشمیر تاریخی طور پر صوفیوں اور ریشیوں کا مرکز رہا ہے۔ Sufi Culture in Kashmir. ان باتوں کا اظہار ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک صوفی تقریب کے دوران کیا۔ ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے تریگام میں ایک معروف صوفی بزرگ پیر لسہ باب صاحب کے عرس پاک میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اور ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر لون بھی تھے. Sufism spread all over the country from Kashmir۔
اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ کشمیر تاریخی طور پر صوفی کلچر کا مرکز رہا ہے اور کشمیر سے صوفی تہذیب شروع ہوکر پورے ملک تک پہنچی ہے۔ یہ تقریب بانڈی پورہ کے علاقے تریگام سوناواری میں "پیر لسہ باب صاحب" نامی ایک صوفی بزرگ کے سالانہ اجتماع (عرس پاک) کے موقع پر منعقدکی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: