ETV Bharat / state

Street Lights Awaits in Larnoo: لارنو میں اسسٹریٹ لائٹس ایک دہائی بعد بھی آخری مرحلے کی منتظر

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 7:44 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے لانو میں اسٹریٹ لائٹ لوگوں کو رات کے اندھیرے میں راحت پہنچانے کی غرض سے نصب کی گئی تھی۔ تاہم دس سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے بعد بھی علاقے میں اسٹریٹ لائٹس آخری مرحلے یعنی محض کنیکشن کی منتظر Street Lights Awaits In Larnoo ہیں۔

لارنومیں اسسٹریٹ لائٹس ایک دہائی بعد بھی آخری مرحلے کی منتظر

جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب میں کوکرناگ کے لارنو تحصیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ حکومت نے لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے ایک منصوبے کے تحت مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی تھی۔Street Lights Awaits In Larnoo

جنہیں لوگوں کو رات کے اندھیرے میں راحت پہنچانے کی غرض سے نصف کیا گیا تھا۔ تاہم دس سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی علاقے میں قائم سٹریٹ لائٹس آخری مرحلے یعنی محض کنکشن کے منتظر ہیں۔

لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انہیں فجر یا عشاء کی نماز کے لئے مسجد کی طرف جانا ہوتا ہے، تو اندھیرے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ اندھیرے کے باعث مقامی بزرگوں کے ساتھ کئی بار حادثات بھی پیش آئے، حالانکہ انہوں نے لارنو کی تحصیل انتظامیہ سے کئی بار مطالبہ کیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کی الیکٹریکل ونگ کے جونیئر انجینئر عاشق حسین کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے اندازے سے کہا کہ اُس وقت میں یہاں موجود نہیں تھا لیکن اُس وقت علاقے میں جس نے اسٹریٹ لائٹس نصب کی ہو گی انہوں نے لائٹس کو چک کر کے لوگوں کے نام وقف کیا ہوگا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تب سے لے کر آج تک ان کی جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہوگی۔

علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کو پھر سے بحال کرنے کا ابھی تک محکمہ کے پاس ایسا کوئی بھی پلان نہیں ہے کہ وہ انہیں پھر سے بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کوئی حکم نامہ صادر کیا جائے گا تب ہی الیکٹریکل ونگ کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گا۔ کیونکہ الیکٹریکل ونگ کے پاس رقومات کی بھی عدم دستیابی رہتی ہے جس کے باعث وہ بے بس ہیں۔

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے لوگوں کے تئیں سہولیت پہنچانے کی غرض سے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.