محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 14 نومبر کی شام تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وادی میں 15 سے 18 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابر آلو رہنے کا امکان ہے۔Weather Update Kashmir
ادھر بھاری برف باری سے وادی کے بعض دور افتادہ علاقوں کا اپنے ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل، کیرن اور کرناہ میں قریب ایک فٹ برف جمع ہوئی جس کے باعث یہ علاقے ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوگئے ہیں۔Heavy Snowfall In kupwara Gurez
ضلع ڈوڈہ کے پالائی علاقوں میں بھی تازی برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے۔ ضلع کے دو افتادہ علاقے ڈیسا، ڈیڈنی ٹاپ، کالیہند، سنتھن ٹاپ، بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں آج صبح سے برفباری شروع ہوئی ہے۔ وہیں انتظامیہ نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے۔وہیں نویں سے لے کر دیگر جماعتوں کے سکول معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔Schools Closed In Kashmir
مزید پڑھیں: Kashmir Snowfall: کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی
سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 2.8 ملی میٹر، پہلگام میں12.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 14.4 ملی میٹر اور گلمرگ میں 16.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر مطلع ابرآلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے پیر کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر کام شدومد سے جاری ہے۔ وہیں مغل روڈ اور سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برفباری ہونے کے سبب شاہراہوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔