شمالی کشمیر North kashmirکے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ ریونیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تحصیل آلوسہ کے بازاروں کا معائنہ کیا۔ Market Checking Drive Bandiporaتحصیلدار آلوسہ کی قیادت میں ٹیم نے آلوسہ، اشٹینگو، کینوس، اور بڈیاری علاقوں کا دورہ کرکے مارکیٹ چیکنگ انجام دی۔ Bandipora Market Checking Drive مارکیٹ چکنگ کے دوران روزمرہ کے استعمال میں لائی جانے والی اشیاء خصوصاً اشیاء خور و نوش کی قوالٹی اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
مارکیٹ چیکنگ کے دوران مختلف دکانداروں سے غیر معیاری، زائد المیعاد اشیاء رکھنے کی پاداش میں 1500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ Shopkeepers Fined in Alosa, Bandiporaاس حوالے سے تحصیلدار آلوسہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی، تاکہ عوام کو معقول قیمتوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہو سکے۔‘‘