شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے مدون علاقے میں بی جے پی کی جانب سے منعقد کیے گئے اجلاس کے دوران مختلف جماعتوں سے وابستہ سیاسی کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ Several activists Join BJP in Bandiporaبھارتیہ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے کے درجنوں ورکران بی جے پی میں شامل ہوئے جو اس سے قبل نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سے وابستہ تھے۔
بی جے پی کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس BJP party Convention in Bandiporaمیں پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری منظور احمد ڈار، کسان مورچہ کے ضلع صدر عبدالرشید خان، ضلع سیکریٹری شہزاد احمد ڈار، ضلع نائب صدر عبدالسلام شیخ اور سینئر رہنما غلام رسول میر کے علاوہ دیگر کارکنان و لیڈران Several activists Join BJP in Bandiporaشامل تھے۔
اجلاس کے دوران بی جے پی رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہوئے نئے ورکرز کا استقبال کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گی۔‘‘ BJP party Convention in Bandiporaانہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرامز آئندہ دنوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے، انکے مطابق سیاسی کارکنان کے بی جے پی شامل ہونے سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہو رہی ہے۔