ETV Bharat / state

Protest in Bandipora: پل کی تعمیر میں تاخیر، محکمۂ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج - بانڈی پورہ محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج

ضلع بانڈی پورہ کے پانار علاقے میں بارشوں اور برفباری کے سبب ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہوتے ہی لوگ پیدل بھی نالہ پار نہیں کر پاتے، لوگوں نے انتظامیہ سے پانار میں پل پر رکے پڑے تعمیری کام کو جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ Under Construction Bridge in Panar, Bandipora کیا۔

پل کی تعمیر میں تاخیر
پل کی تعمیر میں تاخیر
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 3:31 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے پانار علاقے میں لوگوں نے محکمۂ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج Protest Against Rural Development Department in Bandiporaکرتے ہوئے پُل کو جلد جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج

مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں برسوں قبل پل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم، انکے مطابق، تکمیل کے نزدیک پہنچتے ہی تعمیری کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا: ’’عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے پانار میں پل کی تعمیر کے کام کو منظوری دے دی، پل کا اکثر حصہ تعمیر بھی کیا گیا تاہم اچانک کام کو روک دیا گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے بار بار مطالبہ کیے جانے کے باوجود پل کا تعمیری کام مکمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ پُل کی عدم موجودگی کے باعث مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندی میں بارشوں اور برفباری کے سبب پانی کا بہاؤ تیز ہوتے ہی لوگ پیدل بھی نالہ پار نہیں کر پاتے، جس کے سبب لوگوں کو نالہ پار کرنے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُل نہ ہونے سے بچوں کا تعلیمی اداروں تک پہنچا بے حد مشکل ہو جاتا ہے وہیں ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں لوگوں کو سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔

مقامی پی آر آئی ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ACD کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کئی بار علاقے کے پنچ، سرپنچ اور بی ڈی سی ممبران نے ان سے اس مسئلہ کے بارے میں بات کی تاہم وہ ہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں۔‘‘

اس حوالے سے اے سی ڈی بانڈی پورہ نے فون پر بتایا کہ آئندہ دو یا تین ہفتوں کے دوران ٹینڈر اجرا کرکے جلد ہی پل کا تعمیری کام مکمل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.