ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Sonawari, Bandipora: ماہانہ بجلی میں تخفیف کا مطالبہ - شمالی کشمیر

ضلع بانڈی پورہ میں سرائے ڈانگرپورہ، سوناواری کے باشندوں نے محکمۂ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجلی فیس میں کمی کیے جانے کے علاوہ 250 کے وی ٹرانسفارمر نصب کیے جانے کی اپیل Protest Against PDD in Sonawari, Bandipora کی۔

بانڈی پورہ کے سرائے ڈانگرپورہ، سوناواری میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 8:10 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ میں سرائے ڈانگرپورہ، سوناواری علاقے کے لوگوں نے محکمۂ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ Protest Against PDD in Sonawari, Bandipora کیا۔ مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

بانڈی پورہ کے سرائے ڈانگرپورہ، سوناواری میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی نظام بالکل ٹھپ ہے، اس کے باوجود محکمۂ بجلی نے ماہانہ فیس میں اضافہ کیا۔‘‘

سرائے ڈانگرپورہ، سوناواری کے باشندوں نے محکمۂ بجلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں 60 سے زائد کنبوں کے لیے محض 100 کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بجلی ٹرانسفارمر آبادی اور لوڈ کے حساب سے نامناسب ہے اور بار بار خراب ہو جاتا ہے۔ محکمہ نے کئی دفعہ ٹھیک بھی کروایا مگر اس پر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے وہ جلد ہی خراب ہو جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی فیس میں بھی محکمہ نے اضافہ کیا ہے اور قریب ڈھائے سو روپئے کے اضافے کے ساتھ متعدد لوگوں کو بجلی بل روانہ کر دیے گئے ہیں۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ ایک جانب وہ پہلے سے ہی بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں، دوسری جانب بجلی بلوں میں 250 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے جو ان کے مطابق صریح نا انصافی ہے۔

انہوں نے بجلی فیس میں کمی کیے جانے کے علاوہ 100 کلو واٹ ٹرانسفارمر کے بجائے 250 کے وی فراہم کیے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.