ETV Bharat / state

Houses Attached in Bandipora بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں دو رہائشی مکانات منسلک - Two residential houses attached in Bandipora

بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں انتطامیہ نے دو رہائشی مکانات کو منسلک کردیا۔

House Attached in Bandipora
House Attached in Bandipora
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 1:19 PM IST

بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے والے دو رہائشی مکانات کو منسلک کردیا گیا

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے آج شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گنڈ پورہ-رامپورہ اور چھٹی بانڈے گاؤں میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں دو رہائشی مکانات کو منسلک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مکانات عسکریت پسندی کے مقصد کے لیے استعمال کیے گئے تھے اور گھروں کے ارکان نے رضاکارانہ طور پر انہیں پناہ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گنڈ پورہ-رامپورہ میں واقع مکان ملزم اعجاز احمد ریشی کے والد عبدالمجید ریشی کے نام 18,20,39 ULA(P) ایکٹ، 120-B IPC کے تحت ایف آئی آر نمبر 15/2022 درج کیا گیا تھا۔ جب کہ چٹھی بانڈے میں ایک اور مکان کو منسلک کر دیا گیا۔ اس معاملے میں ملزم مقصود احمد ملک کے والد محمد جمال ملک کے نام پر درج ایف آئی آر نمبر 15/2022 کے تحت کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Five Houses Attached in Srinagar: مبینہ طور پر عسکری سرگرمیوں میں استعمال کیے گئے پانچ رہائشی مکان سیل

واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کاروائیاں کی گئیں ہیں۔ وادیٔ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے درجنوں معاون کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف عدالتی کارروائیاں کی گئیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ قبل ازیں جموں وکشمیر پولیس نے کھریو اونتی پورہ میں بھی عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا تھا۔ اس ضمن میں پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 19 اور 20 اگست کو اونتی پورہ پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عسکریت پسندوں کا ایک گروپ غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو کے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جو علاقے میں عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں کو مبینہ طور پر انجام دینے کی سازش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: House Attached in Awantipora عسکریت پسندوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.