ETV Bharat / state

گریز۔ بانڈی پورہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال - جنگی بنیادوں پر بحال

شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ - گریز سڑک کو برفباری کے سبب تقریبا ایک ہفتے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔

’گریز شاہراہ کو سرما میں بھی بحال رکھا جائے‘

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 2:52 PM IST

پچاسی کلو میٹر لمبی بانڈی پورہ - گریز سڑک گزشتہ ہفتہ ہوئی بھاری برف باری کی وجہ سے بند ہوئی تھی۔ تاہم شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے فورا بعد ہی سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔

’گریز شاہراہ کو سرما میں بھی بحال رکھا جائے‘

گریز سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کو انتخابات منعقد کرنے کے لیے بحال کیا گیا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر الیکشن کے ایام میں سڑک کو جنگی بنیادوں پر بحال کیا جا سکتا ہے تو دیگر ایام میں شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام کیوں نہیں کیا جاتا۔‘‘

مقامی آبادی نے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کیے جانے پر ضلع انتظامیہ اور دیگر محکموں کی سراہنا کیا۔ تاہم انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ عام ایام میں بھی اسی طرح شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام سرعت سے کیا جائے تاکہ گریز کی عوام کو شاہراہ بند ہونے کے سبب ہونے والے نقصانات اور پریشانیوں سے بچایا جا سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.