ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے عارضی ملازمین کا احتجاج - ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے عارضی ملازمین

ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ 'بیشتر ملازمین کی تنخواہ تقریبا دو سال سے رکی ہوئی ہے۔ جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔'

بانڈی پورہ: ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 5:30 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کئی مہینوں سے رکی ہوئی تنخواہ دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'بیشتر ملازمین کی تنخواہ تقریبا دو سال سے رکی ہوئی ہے۔ جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔'

واضح رہے کہ ضلع میں اس وقت ایسے تقریبا دو سو عارضی ملازمین مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ جن میں سے کچھ ملازمین لمبے وقفے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے متعلق بنائی گئی پالیسیوں کو بھی واضح کرے تاکہ انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں اور کوئی فیصلہ لینے میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران انہوں نے دن رات اپنی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران بھی ہمیشہ اپنا فرض ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر - جموں شاہراہ کی بحالی میں 5 روز لگیں گے

ملازمین کا الزام ہے کہ 'اس کے باوجود نہ ہی ضلع انتظامیہ اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ ان کے حالات کے بارے میں فکر مندنظر آرہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.