ETV Bharat / state

Remembering Ghulam Ahmad Amma غلام احمد عمہ کی یاد میں تقریب کا اہتمام - غلام احمد عمہ کی یاد میں تقریب

حلقہ ادب سوناواری کی جانب سے غلام احمد عمہ کو یاد کرتے ہوئے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ Halqae Adab Sonawari Annual Day

Memory of Ghulam Ahmad Amma
غلام احمد عمہ کی یاد میں تقریب
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 3:49 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ٹاؤن ہال حاجن سوناواری میں آج حلقہ ادب سوناواری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مرحوم غلام احمد عمہ کو منسوب کیا گیا۔ اجلاس میں غلام احمد عمہ کی تصنیف 'اسون گفتار' اور تبسم محی الدین کے شعری مجموعہ 'شالس منز بستھ چھم' کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ تقریب میں وادی کے مختلف قلمکاروں، ادیبوں اور شاعروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت مشہور معروف قلمکار اور محقق عبدالخالق شمس نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ایوانِ صدارت میں ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، معروف شاعر فیاض تلگامی، شہناز رشید اور حلقہ ادب کے سرپرست ثنا اللہ نیاز موجود تھے۔ تقریب میں غلام احمد عمہ کی مزاحیہ ادب میں کی گئی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

تقریب کی دوسری نشست میں مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت رشید جوہر نے کی جبکہ اُن کے ہمراہ ایوان میں ادبی مرکز کمراز کے جنرل سکریٹری شبنم تلگامی، رشید کانسپوری اور ضمیر انصاری موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.