ETV Bharat / state

Encounter in Bandipora: بانڈی پورہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو کی تلاش جاری - kashmir zone police twitter

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سلیندر جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فروسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے ۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت پٹن ویسن کے گلزار احمد گنائی کے طور پر ہوئی۔Encounter In Bandipora

one militant killed in encounter in bandipora forests
بانڈی پورہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : May 11, 2022, 5:29 PM IST

Updated : May 11, 2022, 11:08 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سلیندر جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس، فوج نے مشترکہ کارروائی شروع کی۔ سکیورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران جنگل میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد تلاشی کارروائی نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

کشمیر پولیس زون نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔پولیس کے مطابق عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے رائفل،3 میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

one militant killed in encounter in bandipora forests ,security forces on a job
بانڈی پورہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو کی تلاش جاری

پولیس کے مطابق مارا گیا عسکریت پسند درانداز گروپ کا حصہ تھا۔ پولیس کے مطابق علاقہ میں دو دیگر عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت ویسن پٹن کے گلزار احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گلزار احمد سنہ 2018 میں پاکستان چلے گئے اور 3 سال 6 ماہ رہنے کے بعد آپریل کے آخری ہفتہ میں درندازی کی تھی۔

بانڈی پورہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ کے سلیندر جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 11, 2022, 11:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.