بلاک دیوس پروگرام Block Diwas in Anantnagکے تحت ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ، ایم وائی گورسی DDC Chairman Anantnag M Y Gorsiنے ضلع کے پہلگام علاقے کا دورہ DDC Chiarmain Visits Pahalgamکیا۔
دورے کے دوران ڈی ڈی سی چیئرمین نے پہلگام کے آمڈ، واگڈ اور آیوش سنٹر بٹ کوٹ میں عوامی دربار کا بھی انعقاد Block Diwas in Anantnagعمل میں لایا۔
عوامی دربار میں سول سوسائٹی اراکین کی جانب سے علاقے میں بجلی، پانی کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کی گئی شکایات سے متعلق گورسی نے کہا کہ ’’مطالبات کو بروقت حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں سے رجوع کیا جائے گا۔‘‘
ڈی ڈی سی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ پنچایتی راج نظام کی آمد سے جمہوری نظام کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر مختلف منصوبوں کو انجام دیا جا رہا ہے اور لوگوں کو مختلف میکانزم بشمول: سوشل آڈٹ، ترقیاتی کاموں میں مقامی مزدوروں کی شرکت کے ذریعے ترقیاتی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔
گورسی DDC Chairman Anantnag M Y Gorsiنے کاشنگام، بٹکوٹ، گنیش پورہ، گرینون اور عینو میں آر ڈی ڈی کے ذریعے عمل میں لائے جانے والے کاموں کا معائنہ کیا جن میں حفاظتی دیواریں، کلورٹس، آبپاشی نظام وغیرہ شامل ہیں، انہوں نے متعلقہ محکموں کو معیاری کاریگری کے علاوہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: Lack of Basic Facilities in Pahalgam: پہلگام کا رینز پل علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم
چیئرمین نے مختلف شعبہ جات کے فرنٹ لائن افسران کو ہدایت دی کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور عوامی شکایات کو مناسب طور پر سننے کے بعد انہیں فوری طور حل کرنے کے متعلق سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
توقع ہے کہ ڈی ڈی سی چیئرمین پہلگام کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران پہلگام سب ڈویژن میں ضلع CAPEX، B2V3، 14ویں FCA اور MGNREGA کے تحت شروع کیے جانے والے دیگر کاموں کا بھی معائنہ کریں گے۔