ETV Bharat / state

DC Bandipora Visits CHC Hajin: ڈی سی بانڈی پورہ کا سی ایچ سی حاجن کا اچانک دورہ - ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اویس

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے منگل کو سی ایچ سی حاجن کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں موقع پر انہوں نے ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کے بارے میں مریضوں سے رائے لی۔ DC Bandipora Visits CHC Hajin

ڈی سی بانڈی پورہ کا سی ایچ سی حاجن کا اچانک دورہ

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 4:22 PM IST

بانڈی پورہ: ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے منگل کو سی ایچ سی حاجن کا اچانک دورہ کیا، تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز بشمول او پی ڈی اور رجسٹریشن کاؤنٹر کے علاوہ دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔DC Bandipora Visits CHC Hajin

ڈی سی بانڈی پورہ کا سی ایچ سی حاجن کا اچانک دورہ

ڈاکٹر اویس نے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رول کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے مزید جوش و جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈی سی نے او پی ڈی کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر اویس نے مریضوں سے بھی بات چیت کی اور مریضوں کی دیکھ بھال کی دستیاب سہولیات، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کے بارے میں مریضوں سے رائے لی۔ ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ مریضوں کی نگہداشت کی معیاری خدمات اور عملے کی وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra: ڈی سی بانڈی پورہ نے سمبل میں واقع ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.