ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: منی سیکریٹریٹ کے بیشتر دفاتر مقفل یا ملازمین سے خالی - ای ٹی وی بھارت

ضلع بانڈی پورہ کے منی سیکریٹریٹ کے بیشتر دفاتر میں دوپہر کے فورا بعد ملازمین گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ کئی دفاتر تالہ بند ہیں جبکہ متعدد دفاتر میں ملازمین کی حاضری آٹے میں نمک کے برار ہے۔

ڈی سی بانڈی پورہ تعطیل پر، منی سیکریٹریٹ کے بیشتر دفاتر مقفل یا ملازمین سے خالی

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 7:25 PM IST

ڈی سی بانڈی پورہ چند روز قبل تعطیل پر روانہ ہوئے۔ ان کی غیر حاضری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منی سیکریٹریٹ کے متعدد دفاتر پر تالے لگے ہیں یا بعض دفاتر بالکل خالی پڑے ہوئے ہیں۔

ڈی سی بانڈی پورہ تعطیل پر، منی سیکریٹریٹ کے بیشتر دفاتر مقفل یا ملازمین سے خالی

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے منی سیکریٹریٹ کا دورہ کرکے کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔ بعض دفاتر مقفل پڑے تھے یا بعض کمرے بالکل خالی پڑے تھے۔

دور دراز علاقوں سے منی سیکریٹریٹ آنے والے لوگوں کو دفاتر میں عملہ کی کمی کے باعث مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا۔

تحصیل آلوسہ سے آئے ہوئے ایک باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی ہفتوں سے منی سیکریٹریٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’معمول کام کے لیے کئی بار دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ ایک دفتر سے دوسرے دفتر، ایک افسر سے دوسرے افسر روانہ کیا جاتا ہے۔ تاہم آج ڈی سی کی غیر حاضری میں ملازمین یا تو ڈیوٹی سے غائب ہیں یا بالکل کم تعداد میں حاضر ہوئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: 'کاہچرائی کی بھی تاربندی ہوگی تو ہمارے مویشی کہاں چریں گے'

انہوں نے اس ضمن میں اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.