ETV Bharat / state

کشمیر: گریز نالہ سے اسلحہ سمیت دو لاشیں برآمد - ممنوعہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے سے ہفتہ کو اسلحہ سمیت دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کشمیر: گریز نالہ سے اسلحہ سمیت دو لاشیں برآمد

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 6:38 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں گریز کے علاقہ تلیل سے دو لاشیں بر آمد کیں۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) گریز پیرزادہ اعجاز نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر گریز سیکٹر میں تلیل کے ملنگام علاقے میں ایک نالہ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کشمیر: گریز نالہ سے اسلحہ سمیت دو لاشیں برآمد

انہوں نے کہا: ’’دونوں لاشوں کو قانونی و طبی لوزمات کے لئے گریز اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جبکہ دونوں کے پاس سے خاصی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک شخص سے شناختی کارڈ بھی بر آمد ہوا ہے جس پر اس کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن ڈوگر پلوامہ درج ہے۔

سمیر احمد 25اپریل 2018کو لاپتہ ہوئے اور ممنوعہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہوئے تھے۔ جبکہ ڈوبنے والے دوسرے شخص کی شناخت ڈاڈ سرہ ترال کے رہنے والے نثار احمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے جنہوں نے 1اگست 2019کو ممنوعہ عسکری تنظیم جیش محمد میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.