شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بخشی بل گاؤں میں دریائے جہلم کے کناروں سے مٹی کھسک رہی ہے جس کے سبب لوگوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر دریائے جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر نہیں کیا گیا تو پانی کے تیز بہاؤ کے دوران کچا بنڈ ٹوٹ کر سیلابی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بخشی بل کے مقام پر دریائے جہلم کے کنارے پر موجود بنڈ سے کئی جگہوں پر مٹی کھسک رہی ہے جس کے سبب کثیر آبادی کو بڑے حادثے کا خدشہ لاحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور باندھ تعمیر نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں خاص کر خزاں میں تیز بہائو کے سبب علاقے میں سیلاب کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل کی جانب سے کوڑے دان کی تقسیم
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور مستقل اور کنکریٹ باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔