شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صفاپورہ گاندربل علاقے میں قائم 13 راشٹریہ رائفلز فوجی سیکٹر کی جانب سے مانسبل میں دو روزہ اوپن ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس چمپیئن شپ کے لئے فوج کو ووشو ایسوسی ایشن جے اینڈ کے اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا اشتراک بھی حاصل تھا۔
مذکورہ چمپیئن شپ میں 7 اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں مارشل آرٹ کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
چمپیئن شپ کا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ شرکاء کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ایک مکمل تربیت فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام
چمپیئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے درمیان اعزازات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئے۔