ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: شبانہ کھیل سرگرمیوں کے لیے فوج کی جانب سے جنریٹر کا عطیہ - ڈاکٹر اویس احمد

شیر کشمیر اسٹیڈیم، بانڈی پورہ میں شبانہ کھیل سرگرمیوں کو ممکن بنانے کے لیے فوج نے اسٹیڈیم کے لیے جنریٹر وقف کیا۔

بانڈی پورہ: شبانہ کھیل سرگرمیوں کے لیے فوج کی جانب سے جنریٹر کا عطیہ

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 8:31 PM IST

شیر کشمیر اسٹیڈیم، بانڈی پورہ 15 اگست کی شام برقی کمکموں اور فلڈ لائٹس سے اس وقت روشن ہو گیا جب فوج نے جنریٹر سیٹ کا افتتاح کرکے اسٹیڈیم کے لیے وقف کر دیا۔

بانڈی پورہ: شبانہ کھیل سرگرمیوں کے لیے فوج کی جانب سے جنریٹر کا عطیہ

فوجی افسران کے مطابق کھیل کود کی سرگرمیاں کو شام کے اوقات میں بھی ممکن بنانے کے لیے انہوں نے قریب 25لاکھ روپے مالیت کا جنریٹر سیٹ اسٹیڈیم کے نام وقف کیا۔

سی او 14 راشٹریہ رائفلز کرنل پی ایس جوشی نے کہا کہ ایک سال قبل نوجوانوں کی مانگ پر فوج نے ان سے جنریٹر دینے کا وعدہ کیا تھا جسے انہوں پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’فوج ہمیشہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پیش پیش رہی ہے اور بانڈی پورہ میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے نکھارنے اور بہتر پلیٹ فراہم مہیا کرانے کے لیے فوج آئندہ بھی اپنا بھر پور تعاون پیش کرے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ - اہم شریف زیارتگاہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

جنریٹر عوام کے نام وقف کرنے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، سی او 14 راشٹریہ رائفلز، سی او تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس، انتظامیہ اور فوج کے کئی افسران موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ شیر کشمیر اسٹیڈیم، بانڈی پورہ جموں و کشمیر کے خوبصورت ترین اسٹیڈیمز میں شمار ہوتا ہے، جہاں تقریبا سال بھر کھیلوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.